کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 125 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کرکے اسے 15 فیصد کردیا۔
قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک مرتضیٰ سید نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 125 بیسز پوائنٹس بڑھانے کا فیصلہ کیاہے جس کے بعد پاکستان میں شرح سود 15 فیصد ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ای ایف ایس اور ایل ٹی ایف ایف پر شرح سود کو مانیٹری پالیسی سے جوڑ دیا گیا ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو تین سے چار فیصد ہوگی جب کہ مہنگائی کی شرح 18 سے 20 فیصد رہنے کا امکان ہے جو ایک سال تک جاری رہے گی ۔کورونا وبا اور سپلائی خدشات بھی مہنگائی میں اضافے کا سبب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سب کیلئے چیلنج بنی ہوئی ہے، عام آدمی کو ٹارگیٹڈ سبسڈی دی جائے گی ۔