/۹ مئی کے حملوں میں ملوث دراصل کتنی خواتین جیلوں میں ہیں؟پتہ چل گیا : Updated Pakistani

۹ مئی کے حملوں میں ملوث دراصل کتنی خواتین جیلوں میں ہیں؟پتہ چل گیا : Updated Pakistani



۹ مئی کے حملوں میں ملوث دراصل کتنی خواتین جیلوں میں ہیں؟پتہ چل گیا

لاہور (ویب ڈیسک) عمران خان کی گرفتاری کے بعد ۹ مئی کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتاراور پھر جیلوں میں بھیجی گئی خواتین کی تعداد سامنے آگئی ۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بتایا کہ جیوفینسنگ ، ویڈیو فوٹیج اور دیگر ذرائع سے تقریباً 500خواتین کی شناخت کی گئی ہے جو ہنگاموں میں ملوث پائی گئی ہیں، ان خواتین میں سے 32کو گرفتار کیاگیا جن میں سے 21رہا ہوچکی ہیں اور باقی 11تاحال تحویل میں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آٹھ خواتین لاہور، دو راولپنڈی اور ایک ملتان میں قید ہے ۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ خواتین سے بدسلوکی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، خواتین سے متعلق خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، 9 مئی جیسا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا،کورکمانڈرہاﺅس پر حملے میں ملوث کسی شخص کو نہیں چھوڑ رہے،حملے کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔





Source link