Fri. Jun 2nd, 2023



ہربھجن سنگھ رکنِ پارلیمنٹ بن گئے، راجیہ سبھا کے ممبر کا حلف اٹھا لیا

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ رکنِ پارلیمنٹ بن گئے، انہوں نے بھارتی راجیہ سبھا (ایوانِ بالا) کے ممبر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہربھجن سنگھ نے بھارتی پارلیمنٹ کے مون سون سیشن کے پہلے روز حلف اٹھایا، ان کے علاوہ تقریباً 25 مزید ارکان نے بھی راجیہ سبھا کا حلف اٹھایا۔

ہربھجن سنگھ نے اپنی حلف برداری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آئین کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور ایوان کے وقار کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے۔ انہیں عام آدمی پارٹی نے مارچ 2022 میں ریاست پنجاب سے راجیہ سبھا کا امیدوار نامزد کیا تھا، انہیں متفقہ طور پر اس نشست کیلئے منتخب کیا گیا ۔ 

مزید :

بین الاقوامیکھیل





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *