Tue. May 30th, 2023



گریٹ کھلی نے ٹول پلازہ کے اہلکار کو تھپڑ جڑ دیا

چندی گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے معروف ریسلر ’دی گریٹ کھلی‘ نے سیلفی لینے کی کوشش میں گاڑی کے اندر گھس آنے والے ٹول پلازہ کے اہلکار کو تھپڑ جڑ دیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق دی گریٹ کھلی مشرقی پنجاب کے ضلع جالندھر میں پھلور شہر کے قریب ہائی وے پر سفر کر رہے تھے جہاں ٹول پلازہ پر ایک اہلکار نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی اور مبینہ طور پر گاڑی کے اندر گھس آیا، جس پر دی گریٹ کھلی نے اسے تھپڑ مار دیا۔

تھپڑ مارے جانے پر ٹول پلازہ کے اہلکاروں نے دی گریٹ کھلی کی گاڑی روک لی۔ عملے کی طرف سے برعکس الزام عائد کیا گیا کہ اہلکار نے دی گریٹ کھلی سے شناختی کارڈ مانگا تھا جس پر اس نے اہلکار کو تھپڑ مار دیا۔ ٹول پلازہ کے سٹاف اور دی گریٹ کھلی کے مابین کافی دیر تلخ کلامی ہوئی ، جس کے بعد پولیس کی مداخلت پر دی گریٹ کھلی کو جانے دیا گیا۔ ٹول پلازہ کے عملے نے اس واقعے کی ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

مزید :

کھیل





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *