Thu. Jun 1st, 2023



گال ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

گال(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیلئے سب سے وکٹیں لینے والے دوسرے باولر بن گئے۔

گال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں یاسر شاہ نے لیجنڈ سپنر عبدالقادر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی سپنر بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

2014 میں پاکستان کیلئے ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 47 ٹیسٹ میچز میں 237 وکٹیں حاصل کرکے عبدالقادر کا ریکارڈ توڑا، انہوں نے 67 میچز میں 236 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ یاسر شاہ نے یہ کارنامہ سری لنکا کے بلےباز اینجلیو میتھوز کو آؤٹ کرنے کے بعد حاصل کیا، انکی ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بالنگ 41 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔

مزید :

کھیل





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *