Fri. Jun 2nd, 2023



کے پی ایل کی کامیابی کے لیے شاہد آفریدی نے پی سی بی سے مدد مانگ لی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو تمام نہیں تو کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے چند میچز کھیلنے کی اجازت دے دینی چاہیے۔کراچی میں منعقد ہونے والی تقریب میں شاہد آفریدی کو کشمیر پریمیئر لیگ نے سیزن 2 کے لیے برینڈ ایمبیسڈر نامزد  کیا ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو قومی ٹیم سے وابستہ کھلاڑیوں کو کے پی ایل کے کچھ میچز کھیلنے کی اجازت دے دینی چاہیے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارتی بورڈ کو صرف اتنا ہی کہوں گا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن بھی ہونے جا رہا ہے۔

مزید :

کھیل





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *