گال(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ گال میں جاری ہے جبکہ کولمبو میں حالات مزید کشیدہ ہونے کے سبب دوسرا ٹیسٹ بھی گال منتقل ہونے کا امکان ہے ۔
انٹرنیشنل کرکٹ ویب سائٹ “کرک انفو”کے مطابق کولمبو میں سیاسی عدم استحکام کے باعث سری لنکن عوام کی جانب سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں جس کے باعث خطرہ ہے کہ مظاہرین کہیں سٹیدیم کا رخ نہ کر لیں اس لیے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی گال میں ہی کھیلا جائیگا۔