لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی کساد بازاری کے خطرے کے پیش نظر خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے بھی کم ہوگئیں۔ معاشی سست روی کے خطرے کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی طلب میں کمی ہوئی ہے۔
سی این بی سی کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ آئل کی قیمت 8.4 فیصد یا 9.14 ڈالر کم ہو کر 99.29 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے، اس سے قبل مئی میں ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 100 ڈالر سے کم ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ برینٹ کروڑ کی قیمت 9.1 فیصد یا 10.34 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 103.16 ڈالر ہوگئی ہے۔