Tue. May 30th, 2023



پی کے 7 سوات ضمنی الیکشن، پی ڈی ایم اتحاد کو شکست ، پی ٹی آئی نے میدان مارلیا

تصحیح:پی کے 7 سوات کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف اور اے این پی سمیت چار امیدوار حصہ لے رہے تھے، شائع شدہ خبر سے یہ تاثر ملا کہ تحریک انصاف کے مقابلے میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے  الیکشن لڑا گیا  جس سے کنفیوژن پیدا ہوئی، اس حلقے میں اے این پی کے امیدوار کی حمایت میں  وفاق میں حکومتی اتحاد میں شامل بڑی سیاسی جماعتوں  نے اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے ۔ پی کے 7 کے ضمنی انتخاب میں  تحریک انصاف کے امیدوار فضل مولا 17 ہزار 395 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ اے این پی کے امیدوار حسین احمد خان نے 14 ہزار 604 ووٹ حاصل کیے۔

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا اسمبلی  کے حلقہ پی کے سات  سوات کے ضمنی انتخاب میں صوبائی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میدان مار لیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پی کے سات کے تمام 124 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مکمل ہوگئے ہیں۔ یہاں ہونے والے ضمنی الیکشن میں  تحریک انصاف کے امیدوار  نے میدان مارلیا۔   پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا  18 ہزار  42  ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے  ہیں جب کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حمایت یافتہ اے این پی کے امیدوار حسین احمد خان  14 ہزار  665  ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

خیال رہےکہ یہ نشست اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *