ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 ملتان میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مخدوم زین قریشی نے میدان مار لیا۔
فارم 47 کے مطابق تمام 124 پولنگ سٹیشنز کےنتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار مخدوم زین قریشی نے 47 ہزار 349ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔ سنہ 2018 کے عام انتخابات میں زین قریشی کے والد شاہ محمود قریشی کو یہاں سے شکست دینے والے مسلم لیگ ن کے سلمان نعیم کو ضمنی انتخاب میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے 40 ہزار 425ووٹ حاصل کیے ہیں۔