لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو مستقل طور پر ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بیٹنگ کوچ کیلئے میتھیو ہیڈن کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں ۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پی سی بی “میتھیو ہیڈن “کی خدمات حاصل کررہا ہے لیکن یوسف بدستور ٹیم کے ساتھ کام کریں گے,رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ہوم سیریز میں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی درخواست پر محمد یوسف کو عارضی طور پر بیٹنگ کوچ بنایا گیا تھا،لیکن اب انہیں مستقل طور پر ٹیم کیساتھ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔