Fri. Jun 2nd, 2023



پاکستان کرکٹ ٹیم کے مساجر ملنگ علی کا سری لنکامیں کوروناٹیسٹ مثبت آ گیا 

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے مساجر ملنگ علی کا سری لنکا میں کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے جس پر ملنگ علی کو 5روز کیلئے قرنطینہ کیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی سماءکے مطابق سری لنکا پہنچنے پر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کا ریپڈ اینٹی جین ٹیسٹ کیا گیا تھا اور قومی ٹیم کے مساجر ملنگ علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ،حکام کے مطابق 5روز بعد ملنگ علی کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا اور رپورٹ منفی آنے پر کھلاڑیوں سے ملنے کی اجازت دی جائے گی۔

 واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج صبح ہی سری لنکا پہنچی ہے جہاں 16جولائی سے سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو گا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *