Fri. Jun 2nd, 2023


پاکستان تحریک انصاف نے تیسری نشست بھی جیت لی

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تیسری نشست پر بھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

نجی ٹی وی” دنیا نیوز” کے مطابق تحریک انصاف نے یہ کامیابی ساہیوال کے حلقہ پی پی 202 سے حاصل کی ہے۔ فارم 47 کے مطابق یہاں سے  تحریک انصاف کے امیدوار میجر (ر) غلام سرور نے 62 ہزار  298 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن )کے ملک نعمان لنگڑیال 59 ہزار  191 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

خیال رہے کہ  اس سے قبل 3 نشستوں کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آچکے ہیں جن میں سے 2 (ڈی جی خان، ملتان) پر تحریک انصاف  جبکہ 1 (بہاولنگر) پر ن لیگ نے کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیعلاقائیپنجابساہیوال





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *