کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دورہ سری لنکا پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کی ٹور تیسٹ میچ کے پہلے روز میزبان سری لنکا الیون کے خلاف بلے بازی جاری ہے ۔
پاکستانی ٹیم کے اوپنر ایک بار پھر بری طرح ناکام رہے جہاں امام الحق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے جبکہ عبداللہ شفیق 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ ٹاپ آرڈر اظہر علی نے 43 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 88 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
تاوقت تحریر فواد عالم 22 جبکہ محمد رضوان 23 رنز پر کھیل رہے تھے ۔
سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشنکا ، پرامود مدھوشن ،لیستھ امبلدینا اور لکشیتھا ماناسنگھے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔