ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈمیں نئے معاہدے کے تحت مرد اور خواتین کرکٹر کو یکساں معاوضہ دینے والا پہلا ملک بن گیا.
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا اہم فیصلہ ،مردوں اور خواتین کوایک جیسا معاوضہ دیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے کئے گئے نئے معاہدے کے تحت ٹیسٹ میچ کھیلنے پر مرد اور خواتین کرکٹرز کو 10 ہزار 250 ڈالر ملیں گے۔ یہ رقم 21 لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ ون ڈے میچ کھیلنے پر 4 ہزار ڈالر ملیں گے۔ یہ رقم 8 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر 2500 ڈالر ملیں گے۔ یہ رقم 5 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ نیوزی لینڈ میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر بھی مرد اور خواتین کرکٹرز کو برابر معاوضہ ملے گا۔
New Zealand cricket takes the first step towards gender pay equality!https://t.co/zt8RIBilR0 pic.twitter.com/seGeaIiUP7
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) July 5, 2022
واضح رہے کہ اس سے پہلے دیگر کرکٹ بورڈز کی طرح نیوزی لینڈ میں بھی خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کی نسبت کم معاوضہ دیا جاتا تھا۔