Fri. Jun 2nd, 2023



وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول فی لیٹر 18 روپے 50 پیسے سستا کرنے کا اعلان کردیا۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے ویراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج سے چند ماہ پہلے جب ہم نے حکومت کی ذمہ داری سنبھالی تو ہمیں ورثے میں ایک تباہ شدہ معیشت ملی، پاکستان کے اندر مہنگائی اپنے عروج پر تھی اور دنیا میں تیل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے سخت ترین شرائط پر جو معاہدہ کیا تھا، جاتے جاتے سابق حکومت نے اس کی دھجیاں بکھیر دیں اور ہمارے لیے بارودی سرنگیں بچھا دیں۔ انہوں نے کہا کہ جب دنیا میں گیس کی قیمتیں بہت کم ہوچکی تھیں نہ صرف اس نے اسپاٹ مارکیٹ سے فائدہ حاصل کیا بلکہ لانگ ٹرم گیس کے معاہدے جو کہ 5 ڈالر فی یونٹ پر ہوسکتے تھے نہ کرکے بدترین غفلت بلکہ مجرمانہ غفلت کا مظاہر کیا، جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے آج عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں تیزی سے گر رہی ہیں اور ہمیں قیمتوں میں کمی کرنے کا موقع ملا ہے اور آپ تک اس کمی کا ایک ایک پیسہ پہنچانے کی سعادت ملی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بھی شبانہ روز کاوشوں کے بعد معاہدہ ہوچکا ہے جس کا سہرا ہمارے وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج یقین دلاتا ہوں کہ اتحادی حکومت کے زعما مل کر ہم پاکستان کی منزل کی طرف رواں دواں ہیں، مشکلات دور ہوں گی اور اچھے حالات ضرور آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آج رات 12 بجے کے بعد ڈیزل کی مد میں 40 روپے 54 پیسے ، پیٹرول کی مد میں 18 روپے 50 پیسے کی کمی کی جارہی ہے

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *