سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنوبی افریقہ کے بھارت میں شیڈول 2023 کے ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات مزید کم ہوگئے ہیں ۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ اگلے برس جنوری میں آسٹریلیا شیڈول 3ایک روزہ میچز کی سیریز سے دستبردار ہوگیا ہے جس کے باعث پروٹیز کی ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی مشکل میں پڑگئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقی بورڈ نے ون ڈے سیریز ری شیڈول کرنے کا کہا تھا تاہم انٹرنیشنل کرکٹ میں مصروفیات کے باعث اسے متبادل تاریخیں نہ مل سکیں، کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی منظوری سے پوائنٹس آسٹریلیا کو دینے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔
پروٹیز اور کنگروز کے درمیان3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے میچ 12، 14 اور 17 جنوری کو کھیلے جانے تھے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ سپر لیگ میں ٹیمیں براہ راست ورلڈکپ 2023 کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہیں ، کوالیفکیشن کی حتمی تاریخ 30 مئی ہے۔