لندن (ویب ڈیسک) سربیا کے نواک جوکووچ نے اپنی ومبلڈن مینز سِنگلز چیمپئن شپ کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ساتویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فائنل میں جوکووچ نے آسٹریلیا کے نک کریوس کو چار سیٹس 4-6، 6-3، 6-4 اور 7-6(3) میں شکست دی۔ومبلڈن ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے بعد جوکووچ نے 21 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔