لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم نے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر پر اپنی اور ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لی گئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”مضبوط رہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا”۔
This too shall pass. Stay strong. #ViratKohli pic.twitter.com/ozr7BFFgXt
— Babar Azam (@babarazam258) July 14, 2022
واضح رہے کہ بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ان دنوں ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے بھی ویرات کوہلی کو ٹیم سے باہر کر دیا ہے ۔