لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیلفی کنگ کے نام سے مشہور بلے باز احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنے تو اس میں ہیرو کا کردار ہالی ووڈ کے معروف اداکار براڈ پٹ ادا کریں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کے دوران اینکر پرسن یحییٰ حسینی نے احمد شہزاد سے بائیو پک کے حوالے سے سوال پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میری زندگی پر فلم بنے تو اس میں ہیرو براڈ پٹ ہونے چاہئیں۔ احمد شہزاد کا یہ جواب سن کر یحییٰ حسینی اپنی ہنسی نہ روک پائے اور آن کیمرا ہی قہقہہ لگادیا۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل احمد شہزاد اس وقت خبروں میں آئے تھے جب انہوں نےو قار یونس پر الزامات لگائے تھے۔ احمد شہزاد کے مطابق وقار یونس کی رپورٹ کے باعث ان کا کریئر خراب ہوا ہے۔
Test cricketer @iamAhmadshahzad wants Hollywood star @PittOfficial to play him in his biopic. pic.twitter.com/8nhvN0qp0i
— Syed Yahya Hussaini (@SYahyaHussaini) July 7, 2022