سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) مکڈونلڈز کی ایک برانچ پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کےساتھ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حامی خواتین نے شدید بدتمیزی کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ بھیرہ انٹرچینج پر مکڈونلڈز کی برانچ پر پیش آیا جہاں وفاقی وزیر احسن اقبال کو دیکھ کر پی ٹی آئی کی حامی خواتین نے چور چور کی نعرے بازی شروع کردی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین کس طرح نعرے مار رہی ہیں۔ احسن اقبال نے جب ان سے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ نعرے بازی کرتی ہوئی چلی گئیں۔
احسن اقبال نے اس حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا “آج بھیرہ میکڈونلڈ میں ایک یوتھین فیملی سے مڈبھیڑ ہوئی جو بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر مکالمہ کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی۔جب یہ نعرہ بازی سے باز نہ آئی تو لوگوں نے بھی نعرے لگا دئیے “گوگی پیرنی کا حساب دو” جیسا جاہل اور پاگل خود ویسے ہی پیروکار پیدا کر رہا ہے۔”
احسن اقبال کے اس ٹویٹ کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا “سر ویڈیو میں تو صرف آپ کی بے عزتی نظر آئی ہے، آپ جھوٹ بولنا بند کریں اور لوگوں میں برقع پہن کر جایا کریں۔”
سر ویڈیو میں تو صرف آپ کی بے عزتی نظر آئ ہے، آپ جھوٹ بولنا بند کریں اور لوگوں میں برقع پہن کر جایا کریں https://t.co/aEuXDcwdCh
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 8, 2022