Tue. May 30th, 2023



مسلم لیگ( ن) کے 2 وزرا ء نے استعفیٰ دے دیا

لاہور(جاوید اقبال) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے 2 وزراء نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق  نے ذاتی وجوہات کی بناء پراستعفیٰ دیا ۔ایاز صادق نےوفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔انہوں نے اپنا استعفی وزیراعظم شہباز شریف کو جمع کروا دیاہے۔

دوسری جانب سلمان رفیق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی کابینہ میں صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تھے، انہوں نے بھی اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے منظورکرلیا ہے۔ایوان وزیر اعلیٰ نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو خواجہ سلمان رفیق کے استعفےکی منظوری کا مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

مزید :

قومیBreaking Newsاہم خبریں





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *