Fri. Jun 2nd, 2023



محمد رضوان کی انگلینڈ کی سابق ویمن کرکٹر کیساتھ وکٹ کیپنگ کی ویڈیو وائرل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ کی سابق ویمن کرکٹر سارا ٹیلر نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ وکٹ کیپنگ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سارا ٹیلر وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو کیچ کی پریکٹس کرا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق “کرکٹ لائف سٹوریز”نامی سوشل میڈیا پیچ نے سابق ویمن کرکٹر سارا ٹیلر کی محمد رضوان کو کیچ پریکٹس کرانے کی ویڈیو جاری کی ہے ،  انگلش کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں  رضوان کو محنتی قراردیتے ہوئے لکھا کہ رضوان کے ساتھ کا م کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ساتھ ہی سارا ٹیلر نے رضوان کو بھائی کہہ کر مخاطب کیا اور ان کا شکریہ ادا بھی کیا,یاد رہے کہ پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے انگلش کاؤنٹی سسکس سے معاہدے کے بعدسارا ٹیلر نے خوشی کا اظہار کیا تھا اور بتایا کہ وہ محمد رضوان سے سیکھنے کی منتظر ہیں۔

مزید :

قومیکھیل





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *