اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن عمران ریاض خان کو اٹک کی حدود سے گرفتار کرلیا گیا۔عمران ریاض خان کو ٹول پلازہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اپنی گرفتاری سے قبل انہوں نے گاڑی میں ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کروایا اور کہا کہ ان کے خلاف تمام حربے آزمائے گئے ، اب گرفتاری کا حربہ رہ گیا تھا، وہ بھی کرلیا گیا ہے۔انہوں نے صحافیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پر آواز اٹھائیں اور اپنا کام کرتے رہیں۔ صحافی اپنا کام بالکل نہ چھوڑیں۔عمران ریاض کے مطابق وہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپنی ضمانت میں توسیع کیلئے وفاقی دارالحکومت جا رہے تھے۔