لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز ذوالقرنین حیدر عمان میں لیگ کے دوران معدے کی خطرناک بیماری کا شکار ہوئے، جس کے بعد کرکٹر فوری طور پر وطن واپس پہنچے۔انہوں نے کہا کہ مقامی ہسپتال میں آپریشن کروایا ہے تاہم مالی مشکلات کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی توجہ کے منتظر ہیں۔ وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ بورڈ کی ٹیم اسپتال آئی تھی بل لیے ہیں امید ہے جلد ادائیگی ہوجائے گی۔
وکٹ کیپر بلےباز ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ عمان میں لیگ کے دوران باسی کھانے کے باعث وہ معدے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے، جس سے ان کے معدے میں زخم ہوگئے اور کیمیکل پھیل گیا۔دوسری جانب ذوالقرنین کی اہلیہ اور بیٹی نے بورڈ سے اپیل کی ہے کہ وکٹ کیپر کو کوئی جاب دی جائے، انہیں سہارے کی ضرورت ہے تاکہ وہ انکا خیال رکھ سکیں۔
واضح رہے کہ ذوالقرنین حیدر نے پاکستان کے لئے 1 ٹیسٹ 4 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کھیل رکھے ہیں۔