/عرب خاتون پہلی مرتبہ ومبلڈن کے فائنل میں پہنچ گئی

عرب خاتون پہلی مرتبہ ومبلڈن کے فائنل میں پہنچ گئی



عرب خاتون پہلی مرتبہ ومبلڈن کے فائنل میں پہنچ گئی

لندن (ویب ڈیسک) پہلی مرتبہ ایک عرب خاتون کھلاڑی ٹینس کے سب سے بڑے ایونٹ ومبلڈن کے خواتین مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ 

روزنامہ جنگ کے مطابق تیونس سے تعلق رکھنے والی اونس جیبیور نے ویمن سنگلز سیمی فائنل میں جرمن حریف تتیانا ماریہ کو 1-2 سے شکست دی۔ 

واضح رہے کہ اونس جیبیور ومبلڈن ٹینس فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب خاتون ہیں۔خیال رہے کہ تیونس کی خاتون کھلاڑی پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلم فائنل میں پہنچی ہیں۔

مزید :

کھیل





Source link