Fri. Jun 2nd, 2023



عبداللہ شفیق ، یاسر شاہ ، نسیم شاہ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ  کیا ، کپتان …

گال ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گال ٹیسٹ کے فاتح کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عبداللہ شفیق ، یاسر شاہ اور نسیم شاہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے میچ جتوایا۔

کپتان بابر اعظم نے اپنی فتح پر سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ پہلے ہمارے باؤلرز نے اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا، ہم نے کوشش کی کہ بلے بازی میں اچھی پارٹنر شپ قائم ہو مگر بد قسمتی سے بلے باز  بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے مگر عبداللہ شفیق کی موجودگی میرے لئے اطمینان کا باعث تھی ۔

بابر اعظم نے کہا کہ  وکٹ باؤلرز کی تھی اور چوتھے روز باؤلرز کیلئے مزید معاون ثابت ہو رہی تھی مگر  عبداللہ شفیق نے پر اعتماد  انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ 

مزید :

کھیل





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *