Fri. Jun 2nd, 2023



ضمنی انتخابات،شاہد آفریدی نے بھی پیغام جاری کر دیا 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز پنجاب میں ہونے والے 20 نشستوں کے ضمنی نتائج نے اتحادی حکومت کو شدید جھٹکا پہنچایا ہے جس میں تحریک انصاف نے 15 پر کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ (ن )لیگ کے حصے میں صرف 4 ہی سیٹیں آئیں ، اس صورتحال پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”ضمنی انتخابات کے نتائج نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف جمہوریت سے وابستہ ہے۔ قابل احترام ہے ہر وہ شخص، جو اپنے حق رائے دہی سے کاروبار حکومت میں اپنا حصہ ڈالتاہے اور جمہور کے نظام کو آگے بڑھاتا ہے۔“

مزید :

قومیکھیل





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *