Fri. Jun 2nd, 2023



ضمنی الیکشن، (ن )لیگ کو پہلی کامیابی مل گئی

بہاولنگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ( ن) کو پہلی کامیابی مل گئی۔

نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق( ن) لیگ کو یہ کامیابی پی پی 237 بہاولنگر سے ملی ہے ۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  یہاں سے مسلم لیگ (ن )کے امیدوار فداحسین وٹو 61 ہزار 248 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے آفتاب رضا 25 ہزار 227 دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2 نشستوں کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آئے ہیں جہاں تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی ہے۔ پی ٹی آئی نے ڈیرہ غازی خان اور ملتان سے کامیابی سمیٹی ہے۔

نوٹ: یہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ ہے جو میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے، سرکاری  اور حتمی نتیجہ الیکشن  کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کیا جائے گا۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *