/صوبہ سندھ میں بارشوں کی وجہ سے 26 افراد جاں بحق پی ڈی ایم اے نے اعداد و شمار جاری کردیے : Updated Pakistani

صوبہ سندھ میں بارشوں کی وجہ سے 26 افراد جاں بحق پی ڈی ایم اے نے اعداد و شمار جاری کردیے : Updated Pakistani


صوبہ سندھ میں بارشوں کی وجہ سے 26 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے نے اعداد و شمار …

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے حالیہ بارشوں کے دوران ہونے والے جانی نقصان کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق صوبے میں 20 جون سے 10 جولائی یعنی عید کے پہلے روز تک ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 26 افراد جاں بحق ہوئے ۔ اس کے علاوہ مختلف حادثات میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بارشوں کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں کراچی شہر میں ہوئیں جہاں 14 افراد نے اپنی جانیں گنوائیں۔ شہر قائد میں بارشوں کے دوران سب سے زیادہ اموات ضلع شرقی میں ہوئیں جہاں چھ افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس کے علاوہ کورنگی میں چار، ضلع جنوبی ، ضلع وسطی ، ضلع غربی اور ملیر میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں نو ، خیرپور میں دو اورسکھر میں ایک شخص بارشوں کے دوران مختلف حادثات کے باعث جاں بحق ہوا۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیماحولیاتعلاقائیسندھکراچی





Source link