Fri. Jun 2nd, 2023



شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کی جانب سے لاہور قلندرز کی نمائندگی کی …

کراچی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے  شاہد آفریدی کی جانب سے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی مخالفت کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

 جیونیو ز کے مطابق پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ نے کرکٹر سے سوال کیا کہ ‘کیا آپ کے سُسر شاہد آفریدی نے آپ کو لاہور قلندرز کی کپتانی لینے سے منع کیا تھا؟’جواب میں شاہین نے بتایا کہ ‘ انہوں نے اسی لیے منع کیا تھا کہ کہیں میری بولنگ خراب نہ ہو کیونکہ چھوٹی عمر میں کپتانی کا دباؤ کافی زیادہ ہوتا ہے، ظاہر ہے انہوں نے کپتانی کی ہے اور انہیں اس بات کا علم ہے ‘۔

رپورٹ کے مطابق  شاہین آفریدی نے بتایا کہ ‘کم عمری میں کپتانی ملنے کے بعد لوگوں کے لیے یہ قبول کرنا کافی مشکل تھا، بہت سے لوگوں نے کہا کہ اس سے میری بولنگ متاثر ہوگی، میری کوشش تھی کہ میں اپنا زیادہ فوکس بولنگ پر ہی رکھوں، لاہور قلندرز کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر اتنا بھروسہ کیا ‘۔

اس سوال کے جواب میں شاہین نے بتایا کہ بطور کپتان جب کسی بولر کو مار پڑتی تھی تو میری کوشش ہوتی تھی کہ ماحول ہلکا پھلکا رہے، اسی لیے میں جاکر انہیں گلے لگاتا تھا، ان کی ہمت باندھتا تھا، کہتا تھا کہ جو ہوگیا سو ہوگیا اب آگے دیکھنا ہے، اس لیے بولر اور میں وہ وقت انجوائے کرتے تھے۔

مزید :

کھیلPSLPSL News Update





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *