اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی میری اپنی خواہش پر ہوئی۔
جیونیوز کے پروگرام سہیل وڑائچ نے دوران انٹرویو شاہین کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی اور رشتہ طے ہونے سے متعلق سوال کیا ؟ جس کے جواب میں شاہین نے اللہ کا شکر اداکیا اور شرماتے ہوئے بتایا کہ ’میرے خیال سے میری ہی خواہش تھی‘۔شاہین نے بتایا کہ وہ اپنی ہونے والی اہلیہ سے مل چکے ہیں اور آگے بھی ملیں گے۔ شاہین کا کہنا تھا کہ صحیح وقت آنے پر شادی کرلوں گا، ابھی کرکٹ پر فوکس ہے اور منگیتر بھی پڑھ رہی ہیں۔چھوٹی عمر میں منگنی کے سوال پر قومی کرکٹر نے کہا کہ ’میرا جو دل ہے وہ مجھے مل گیا ہے‘۔