مظفر آباد (ویب ڈیسک) شاہد خان آفریدی نے کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی نئی فرنچائز جموں جانباز کو جوائن کرلیا۔
جموں جانباز جوائن کرنے کے بعد شاہد آفریدی نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے لیے جنون اور عشق ہونا چاہیے، کرکٹ لیگز کھیل سکتا ہوں مگر ڈاکٹرز نے سرجری کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمر درد ایکسر سائز سے ٹھیک کرنے کی کوشش میں ہوں تاکہ سرجری نہ کروانی پڑے۔
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں بیٹنگ کروں گا، اس لیگ میں دو چار میچز ہی کھیل سکتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پورا ٹورنامنٹ کھیلنا فٹنس کی وجہ سے ممکن نہیں ہوگا۔
The King of hearts and a cricketer who has been always ahead of his time, @SAfridiOfficial joins Jammu Janbaz as mentor and we won’t be surprised if he plays a few matches as captain as well ????????#JammuJanbaz #CricksLab #KhelJaanBaazoKa #ShahidAfridi #KPL2022 #CricketTwitter pic.twitter.com/d90YPRFmA8
— Jammu Janbaz (@JammuJanbaz) July 5, 2022
قومی ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے پلیئرز کے لیے کوچنگ نہیں مینجمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوچنگ انڈر 19 تک ہوتی ہے، قومی ٹیم میں پرفارمنس دکھانی ہوتی ہے۔