Fri. Jun 2nd, 2023


سمیع ابراہیم پر نامعلوم افراد کا حملہ، خواجہ سرا بھی شامل تھا، “بول نیوز” کا …

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن سمیع ابراہیم پر وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم افراد کی طرف سے حملہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی” بول نیوز” کے مطابق سمیع ابراہیم پر حملہ” بول “کے دفتر کے باہر کیا گیا ہے۔ وہ دفتر سے باہر نکلے تو نیچے پہلے سے ہی چند افراد کھڑے ہوئے تھے جن میں ایک خواجہ سرا بھی شامل تھا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے اینکر پرسن پر حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر بھی اسی قسم کا حملہ کیا گیا تھا۔ ان پر حملہ لاہور میں” دنیا نیوز” کے دفتر کے باہر چھ نامعلوم ملزمان نے کیا تھا۔ حملہ آوروں نے ایاز امیر اور ان کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںعلاقائیاسلام آباد





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *