گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) رستم پاکستان انعام بٹ کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے جس کی خبر رستم پاکستان نے خود اپنے مداحوں کو دی ۔
انعام بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمد اللہ ، اللہ نے مجھے اپنی رحمت سے نوازا ہے ، اللہ ایمان ، صحت اور تندرستی والی زندگی اور نصیب دے ۔
الحمداللہ اللّه نے اپنی رحمت سے نوازا ۔ اللّه ایمان ، صحت اور تندرستی والی زندگی دے اور نصیب اچھے کرے ۔ میری پیاری بیٹی کے لئے اچھا سا نام بتائیے ۔ pic.twitter.com/tooAN8u7Gb
— Inam Butt (@InamTheWrestler) July 18, 2022
انعام بٹ نے ٹویٹر پر اپنی بیٹی کی تصویر بھی شیئر کی ساتھ ہی مداحوں سے بیٹی کا پیارا سا نام تجویز کرنے کی درخواست بھی کی ۔