Fri. Jun 2nd, 2023



رانا ثناء سے درخواست ہے اسلام آباد سے دفعہ 144 ہٹا لیں : راشد محمود

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سندھ کے صدر علامہ راشد محمود نے کہا ہے کہ رانا ثناء سے درخواست ہے اسلام آباد سے دفعہ 144 ہٹا لیں، ہم پُرامن لوگ ہیں۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران راشد محمود نے کہا کہ بینظیر بھٹو، نواز شریف، مولانا فضل الرحمان سب ہی سیاسی جدوجہد میں جیل گئے۔انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی سے بھی قافلے اسلام آباد کےلیے روانہ ہوں گے، سندھ کے 30 اضلاع کے قافلے سکھر موٹر وے پر جمع ہوں گے۔جے یو آئی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ عصر کے بعد ہم اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گےراستے میں کہیں کوئی بلوا ہوا تو اس کا تعلق جے یو آئی، پی ڈی ایم سے نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوا کرنے والے یقینی پور پر عمران خان کے غنڈے ہوں گے، رانا ثناء سے درخواست ہے اسلام آبادسےدفعہ 144 ہٹا لیں،ہم پرُامن لوگ ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *