/دوسرا ٹیسٹ سری لنکا نے آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 39 رنز سے شکست دے دی

دوسرا ٹیسٹ سری لنکا نے آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 39 رنز سے شکست دے دی



دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا نے آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 39 رنز سے شکست دے دی

گال (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 39 رنز سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 364 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 554 رنز جڑ دیے۔ دوسری اننگز میں آسٹریلین ٹیم  سری لنکا کی جانب سے دی جانے والی 190 رنز کی لیڈ بھی پوری نہ کرپائی اور صرف 151 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کے  پربھات جے سوریا نے  12 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے میچ کی دونوں اننگز میں تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6، 6 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

کھیل





Source link