/حسن علی کی اہلیہ سامعہ نے پہلی مرتبہ ٹیم میں اپنے دو پسندیدہ کھلاڑیوں کے نام بتا دیئے ان میں شوہر شامل نہیں

حسن علی کی اہلیہ سامعہ نے پہلی مرتبہ ٹیم میں اپنے دو پسندیدہ کھلاڑیوں کے نام بتا دیئے ان میں شوہر شامل نہیں


حسن علی کی اہلیہ سامعہ نے پہلی مرتبہ ٹیم میں اپنے دو پسندیدہ کھلاڑیوں کے نام …

لاہور (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کی اہلیہ بھی کرکٹ میں کافی دلچسپی رکھتی ہیں اور انہوں نے پہلی مرتبہ ٹیم کے اپنے دو پسندیدہ کھلاڑیوں کے نام بتا دیئے ہیں جس کی سوشل میڈیا پر خوب چرچا کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی نے 2 جولائی کو اپنی 28 ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر سامعہ آرزو نے سالگرہ کے لیے حسن علی کی تصاویر والا خصوصی کیک تیار کروایا۔تقریب کے بعد کرکٹر کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں سوشل میڈیا صارفین نے ان سے کئی سوالات پوچھے۔ان ہی سوالوں میں سے ایک سوال پوچھا گیا کہ ‘حسن علی کے علاوہ سامعہ کا پاکستان کرکٹ ٹیم میں پسندیدہ کھلاڑی کون سا ہے؟’

جواب میں کرکٹر کی اہلیہ نے کہا کہ ‘کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان پسندیدہ کرکٹرز ہیں’۔اس کے علاوہ ایک صارف نے یہ سوال بھی کیا کہ ‘شاداب خان کی شادی کب ہوگی؟سامعہ نے جواب میں شاداب کو مینشن کیا اور لکھا کہ ’’اگلے ماہ‘‘، شاداب نے سٹوری اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی اور کہا کہ ’’اللہ کرے ہوجائے‘‘۔

مزید :

کھیل





Source link