Thu. Jun 1st, 2023



جی ایچ کیو راولپنڈی کا گیٹ توڑنے اور توڑ پھوڑ کیس میں ملزم کو گرفتار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا گیٹ توڑنے اور توڑ پھوڑ کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

جیو نیوز کے مطابق ملزم ادریس کی شناخت سوشل میڈیا ویڈیو کے ذریعے کی گئی۔جی ایچ کیو گیٹ توڑنے اورتوڑپھوڑپرپولیس نے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی ہے جس کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفرکررہی ہیں۔جی ایچ کیو حملہ مقدمے میں سابق صوبائی وزیرراجابشارت سمیت 15 افرادنامزد ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *