اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی کی سب سے مشکل چیز کے بارے میں بتا دیا۔
بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی جھلکیاں پوسٹ کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں،اب گزشتہ روز ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ بیٹے سے گلے ملتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایک ورکنگ ماں کیلئے سب سے مشکل چیزوں میں سے ایک اپنے بیٹے اذہان سے دور رہنا ہے،انہوں نے مزید لکھا کہ جب آپ گھر واپس آتے ہیں، تو زندگی کیسے کامل نہیں ہوسکتی؟ اور سب سے اہم بات اس لمحے کے لیے شکر گزار رہنا ہے۔
ماں بیٹے کی جوڑی کو انسٹاگرام صارفین کی جانب سے پسند کرتے ہوئے 57 ہزار سے زیادہ لائکس اور سیکڑوں تبصرے ملے۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے آبائی شہر سیالکوٹ میں ہوا تھا۔