Fri. Jun 2nd, 2023


تحریک انصاف نے چوتھی نشست  بھی جیت لی

خوشاب (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں چوتھی نشست پر بھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

فارم 47 کے مطابق  حلقہ پی پی 83 خوشاب کے تمام 215 پولنگ سٹیشنز کے  نتائج سامنے آگئے ہیں۔ یہاں تحریک انصاف کے امیدوار ملک حسن اسلم خان  نے 50 ہزار 749 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ آزاد امیدوار محمد آصف ملک  43 ہزار  587 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اب تک5 نشستوں کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آچکے ہیں۔ خوشاب، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور ساہیوال سے تحریک انصاف جبکہ  بہاولنگر سے مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *