ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ٹوئٹ کا جواب دے دیا ہے۔
گزشتہ روز بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنی ویرات کوہلی کے ہمراہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لی گئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’مضبوط رہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا۔‘
اب بابر کی ٹوئٹ پر ویرات کوہلی کا جواب آیا ہے۔ ویرات کوہلی نے بابر کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ، چمکتے رہیں اور بلندی حاصل کرتے رہیں، آپ کیلئے میری نیک تمنائیں ہیں۔‘قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے سابق کپتان اور آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کے لیے پیغام جاری کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے کھلاڑی کی حیثیت سے پتہ ہے کہ مشکل صورتحال سے کیسے گزرا اور نکلا جاتا ہے، کھلاڑیوں کو ایسے وقت میں سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔‘
Thank you. Keep shining and rising. Wish you all the best ????
— Virat Kohli (@imVkohli) July 16, 2022