Fri. Jun 2nd, 2023



بابر اعظم کی رضوان کیساتھ کیچ پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا ئے کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم کی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کیساتھ کیچ پریکٹس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق “کرک بیسڈ “ٹویٹر پیج پر ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد رضوان کپتان بابر اعظم کو کیچ پریکٹس کروا رہے ہیں ، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گای ہے کہ رضوان کپتان بابر اعظم کو سلپ پر کیچ کی پریکٹس کروا رہے ہیں، بابر اعظم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت سری لنکا میں ہے جہاں پر سری لنکا کرکٹ الیون کیساتھ اپنے ٹور میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم 323رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی ، کپتان بابر اعظم 88رنز بنا کرنمایاں رہے جب کہ سری لنکا کرکٹ الیون نے 3وکٹوں کے نقصان پر235رنز بنا لیے ہیں ۔ 

مزید :

قومیکھیل





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *