Tue. May 30th, 2023



آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی حکمرانی برقرار

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے بیٹنگ میں بابراعظم کی حکمرانی برقرار ہے ،جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان اور ون ڈے میں امام الحق دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی 12ویں نمبر پر موجود ہیں ،شاداب خان 17، حارث رؤف 27، عماد وسیم 44، محمد نواز 61، حسن علی 65 اور فہیم اشرف 97 ویں نمبر  پر ہیں۔

رینکنگ کے مطابق ون ڈے میں بھارت کے ویرات کوہلی کی مزید تنزلی ہوئی اور وہ تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں ،بولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے، بھارت کے جسپریت بمراہ دوسرے جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔

ون ڈے کے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور راشد خان تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید :

کھیل





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *