اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ ٹیمز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈکا پہلا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔آئی سی سی ون ڈے ٹیمز کی رینکنگ کے مطابق پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹ سے کامیابی کے بعد بھارت نے پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان ایک درجے تنزلی کے بعدچوتھے نمبر پر آگیا، آسٹریلیا کا پانچواں نمبر جبکہ افغانستان کا رینکنگ میں دسواں نمبر ہے۔