Fri. Jun 2nd, 2023



اسلام آباد میں قیام ایک دن سے زیادہ ہوسکتا ہے، کارکن انتظامات کرکے آئیں، …

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمیعت علماء اسلام کے رہنماسینیٹرعطاالرحمان نے کہا ہے کہ احتجاج ایک دن سے زائدکا ہوسکتا ہے،اس لیےکارکنان کو ایک سے زائد دن کے کپڑے اور خوراک ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ جس وقت پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف کاروائی ہوئی توپورے ملک میں ہنگامے کیے گیے، احتجاج سیاسی کارکن کا حق ہے لیکن توڑ پھوڑ نہیں کی جاتی، ہم نے پندرہ ملین مارچ اورچودہ روزہ اسلام آباد آزادی مارچ کیا لیکن ایک گملا تک نہیں ٹوٹا مگر اب جس طرح سرکاری املاک کونقصان پہنچایا گیا اور ٹوڑ پھوڑکی گئی اُس کی نظیر نہیں ملتی، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات سے اب ثابت ہوچکا کہ عمران خان فتنہ ہے جو ملک کو ہر صورت نقصان پہنچائے گا، ہم تحریک انصاف کو سیاسی تنظیم ہیں مانتے ان پرپابندی عائد کی جائے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *