لاہور (ڈیلی پاکستنان آن لائن )آسٹریلوی پچ ایکسپرٹ “کیوریٹر ڈیمیئن ہوف “نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور پچ کی تیاری کیلئے استعمال ہونے والی مشینری کا معائنہ کیا ۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق آسٹریلوی ایکسپرٹ نے دورے کے دوران سٹیڈیم کی پچ اور گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ کا جائزہ لیا، ساتھ ہی وکٹ اور گراؤنڈ کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والی مشینری کا بھی معائنہ کیا، اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے کیوریٹر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ آغا زاہد نے ڈیمیئن ہوف کو بریفنگ دی۔
بتایا جارہا ہے کہ آسٹریلوی ماہر پی سی بی کے کیوریٹرز اور مقامی کوچز کو پچز کی تیاری پر لیکچرز بھی دیں گے،یاد رہے کہ ڈیمیئن ہوف 2 ہفتے کے لیے پاکستان آئے ہیں،وہ لاہور کے بعد ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔